خضدار شہر کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں 20 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے شہر لیہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زلزلے کے شدید
پڑھیں:
فلپائن میں دو روز کےدوران تیسری مرتبہ زلزلے کےجھٹکے: شدت7.5ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا: فلپائن کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7ریکارڈ کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں دو روز میں آنیوالا یہ تیسرا زلزلے کا جھٹکا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم بعدازاں انتباہ واپس لے لیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے میں داؤاؤ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا، ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.6 بتائی تھی۔ جسے بعد میں کم کر کے 7.5 کر دیا گیا، جب کہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی۔