باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا اور فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے۔اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے۔پیر کی صبح علی الصبح لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوا۔ ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جبکہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ۔300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور ایسے میں طویل مدت تک فضائی آلودگی کی صورت میں دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی درجہ بندی میں بتایا گیا کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہونے کا مطلب فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے اثرات صحت مند افراد پر بھی پڑسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا دنیا کا سب سے مقروض ملک، بھارت کا ساتواں نمبر؛ رپورٹ
امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 3 ٹریلین(3ہزار ارب) ڈالر’’قومی قرض‘‘ کے ساتھ بھارت ساتواں بڑا مقروض ملک بن گیا اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا قرض دار ہے۔
بھارتی حکومت ہر سال اربوں ڈالر کا صرف سود ادا کرنے لگی اور کروڑوں شہری بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔ پاکستان کا 33 واں نمبر جس پر 260.8ارب ڈالر کا قومی قرض اور ہر پاکستانی 543 ڈالر کا مقروض ہے۔ بنگلہ دیش کا قومی قرض177.6 ارب ڈالر ہے۔ ہر بنگلہ دیشی611ڈالر کا مقروض ہے ۔
سرفہرست امریکا جس پر 32.9 ٹریلین ڈالر کا قومی قرضہ چڑھا اور ہر امریکی تقریباً 76ہزار ڈالر کا قرض دار ہے ۔ پھر چین(15ٹریلین ڈالر)،جاپان(10.9 ٹریلین ڈالر )، برطانیہ(3.4 ٹریلین ڈالر ) ، فرانس (3.4 ٹریلین ڈالر )، اٹلی(3.1 ٹریلین ڈالر )، بھارت(3 ٹریلین ڈالر )، جرمنی(2.8 ٹریلین ڈالر ) ،کینیڈا (2.3 ٹریلین ڈالر )،برازیل(1.8 ٹریلین ڈالر ) کا نمبر آتا ہے۔
بڑے ممالک میں سب سے کم قومی قرض افغانستان کا 1.6ارب ڈالر اور ہر افغان 30 ڈالر کا مقروض ہے۔ فی کس طور پر بڑے ملکوں میں سرفہرست آئرلینڈ ہے۔ ہر شہری 6 لاکھ 14ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔
عالم اسلام میں مقروض ترین ملک انڈونیشیا(543 ارب ڈالر)، مصر(377 ارب ڈالر)،ترکی(330 )سعودی عرب(280 ) اور ملائیشیا(278 ) ہیں۔