سعودی سفیر برائے فرانس فہدالروالی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر حمزہ تاج کو مریم میکیبا ایوارڈ شیلڈ پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ" کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس ایوارڈ کیلئے چناگیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا پہلے اردو فرنچ ڈیجیٹل چینل FP92TV کے بانی ہیں انہوں نے افریقی ممالک کیلئے فرنچ نیوز چینل Afrik1 بھی لانچ کررکھا ہے۔
افریقی کمیونٹی نےدنیا تک اپنی آواز پہنچانے کا پلیٹ فارم مہیا کرنے پر ڈاکٹر حمزہ تاج کو گذشتہ روز ایک پروقار تقریب میں سعودی سفیر فہد الروالی کے ہاتھوں" مریم میکیباایوڑد" سے نوازا۔ اس موقع پر سنٹرل افریقہ سے خصوصی طورپر تشریف لائی وزیرکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبا میڈل پہنایا۔ پیرس میں ہونیوالی اس تقریب میں افریقی ممالک کے کئی سفراء ،سفارتی نمائندوں، تجارتی گروپس سمیت تیونسی صدر کے سابق مشیر اور سابق سفیر فرید میمیش،الجیریا کی سابق خاتون اول انیسہ بومیدین،فرانس ٹیلیویژن کے جوائنٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز جیرارڈ سیباج،فرانکو فونی کے ترجمان سٹیفن ٹیکی،لوسین پایئےفاونڈیشن کی جولی پیگینی،اوبرویلیئر کی جوائنٹ میئر خرطوم سیکھو سمیت فرانس بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق سے رکھنے والے افراد، کامیاب افریقی بزنس مین، سیاسی و سماجی تنظیموں کی عہدیداران اور نمائندوں نے شرکت کی۔اس تقریب میں فرانس میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا گیا اور ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کی صنعتی وتجارتی میدان میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پرافریقی ممالک کیلئےمختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے فرانسیسی کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس خوبصورت ملٹی کلچرل تقریب میں شاندارافریقی میوزک اور ڈانس دیکھنے کو ملا۔اس تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حمزہ تاج نے کہا کہ یہ میرےلئےیہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ گذشتہ سال یہ ایوارڈ سینیگال کے وزیراعظم کو دیا گیا تھا اور اس مرتبہ پہلی دفعہ ایک غیر افریقی کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ یہ میرے لئے،فرانس اور پاکستان کیلئے یکساں طور پر اعزاز اور عزت کا مقام ہے جس کیلئے تمام افریقی ممالک کے لوگوں، آرگنائزرزاور صحافتی تنظیموں کا شکرگزار ہوں۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں افریقہ کیلئےپہلے سے زیادہ موثر آواز بنوں گا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈاکٹر حمزہ تاج افریقی ممالک مریم میکیبا کیلی ے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔