امریکا میں غیر قانونی جوئے اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، پاکستانی نژاد ماسٹر مائنڈ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں جوئے اور منی لانڈرنگ کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن میں 30 سے زائد جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے جو منی لانڈرنگ میں بھی ملوث تھے۔
ان چھاپوں کے دوران 16 افراد کو حراست میں لی گیا تھا جن پر جوئے اور منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔
اس کارروائی کے دوران کروڑوں ڈالر نقدی، بینک اکاؤنٹس، قیمتی گاڑیاں، گھڑیاں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔
چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی دولت، پراپرٹیز اور لگژری آئٹمز برآمد ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار، پاکستانی نژاد 61 سالہ نزار علی تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منی لانڈرنگ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے پہلگام حملے کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قابض فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 15سو سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ جموں کے اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع ادھم پور کے علاقے ڈوڈو بسنت گرگ میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ ضلع کولگام کے علاقے ٹنگمرگ میں آج دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔