رائومحمد ظفر سپردخاک‘ حافظ نعیم الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جامع العلوم ملتان میں مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن، امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر، امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب احمد عمار یاسر ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن، میاں مقصود احمد، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا ، نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب نصر اللہ گورایہ، امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی اور جنوبی پنجاب کی سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔امیر جماعت اسلامی نے نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤ محمد ظفر نے ساری زندگی اللہ کے نظام کے غلبے کے لیے وقف کی۔ اپنی رائے کا برملا اظہار کرتے تھے لیکن جب کوئی فیصلہ نظم جماعت کی طرف سے کر دیا جاتا تو انہیں ہمیشہ اپنی رائے پر اطاعت نظم کو ترجیح دینے والا پایا۔ راؤ محمد ظفر نے بیماری کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور انہیں ہمیشہ اللہ کا شکر گزار ہی پایا۔ہم آج اجتماعی طور پر اللہ کے سامنے ان کے لیے یہ جرگہ لے کر حاضر ہوئے ہیں کہ اللہ پاک انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ الخدمت کے بھی صوبائی ذمے دار رہے اور ہمیشہ انہیں معاملات میں صاف ستھرا پایاگیا۔
ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائومحمد ظفر کی نماز جنازہ پڑھارہے ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پاکستان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :