آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر شمخانی اسرائیلی حملے شہید، ایرانی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر اور محافظ کمانڈر شمخانی اسرائیلی حملے شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
ذرائع نے ایران انٹرنیشنل کو تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شمخانی اسرائیلی خامنہ ای کے
پڑھیں:
پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی میڈیا کی اس جھوٹی خبر کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔
بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلائے جانے والے اس پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس میں بدستور یہ عبارت درج ہے کہ ’’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے‘‘۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی یہ خبر پاکستان کے مؤقف کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف اسرائیل کے حوالے سے ہمیشہ دو ٹوک اور غیر متزلزل رہا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بھی تصدیق کی کہ پاسپورٹ کے متن میں کسی قسم کی ترمیم نہیں کی گئی۔ اسی طرح وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی فوجی یا سفارتی تعاون پر غور کیا جا رہا ہے۔