Islam Times:
2026-07-24@03:05:13 GMT

یمن نے ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کر دی

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

یمن نے ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کر دی

اپنے ایک جاری بیان میں یمنی حکومت کا کہنا تھا کہ خطے میں اشتعال انگیزی کا نقصان اُسی کو ہو گا جو اس آگ کو لگائے گا۔ یقیناً، ظالم کی غنڈہ گردی، حق اور استقامت کی چٹان سے ٹکرا کر چکنا چور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ "انصار الله" کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی رژیم کی واضح جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یمنی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس جارحیت کا ارتکاب مغرب کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے نام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جان بوجھ کر دباؤ بڑھانے کے بعد ہوا۔ ہمیں اس بات میں کوئی شائبہ نہیں کہ ایران ہر طرح کی جارحیت اور اپنی خود مختاری کو چیلنج کرنے والی حرکات کا بھرپور طاقت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان کے آخر میں یمن کی حکومت نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خطے میں اشتعال انگیزی کا نقصان اُسی کو ہو گا جو اس آگ کو لگائے گا۔ یقیناً، ظالم کی غنڈہ گردی، حق اور استقامت کی چٹان سے ٹکرا کر چکنا چور ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ غزہ کی حمایت میں غاصب صیہونی رژیم نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر 250 کے قریب حملے کئے۔ جن میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دراندازی پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی رژیم کو ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی