مودی حکومت پر سابق قومی سلامتی کے مشیر کی کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے سابق قومی سلامتی مشیر شیو شنکر مینن نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران نریندر مودی حکومت کی سفارتی و عسکری حکمت عملی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھارت کی عالمی سطح پر اسٹریٹیجک ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بھارت کی پالیسیوں میں سنجیدگی، توازن، اور مؤثر سفارتی لچک کی کمی کو شدید خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور کے تناظر میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ٹھوس ثبوت اور بیانیے کے ساتھ عالمی میڈیا پر اپنی مؤقف کو مضبوطی سے پیش کیا، جبکہ بھارت سفارتی سطح پر بچھڑتا دکھائی دیا۔ انہوں نے کہا مودی حکومت کی سست اور غیر مؤثر سفارتی حکمت عملی نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جذباتی اور سنسنی خیز رپورٹنگ نے عالمی برادری میں بھارت کی سنجیدگی پر سوالات کھڑے کر دیے ۔ انہوں نے مودی سرکار کی عسکری پالیسیوں کو بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر حملہ جنگ ہے کا مؤقف بھارت کو سخت گیر اور محدود پالیسیوں میں جکڑ دیتا ہے، جس سے مؤثر ڈیٹیرینس ممکن نہیں رہتا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مودی حکومت بھارت کی انہوں نے
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔