Al Qamar Online:
2025-07-29@04:25:15 GMT

شوہر کے فراڈ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، نادیہ حسین

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے جو انہوں نے اس لئے لی کیوںکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایف آئی اے انہیں گرفتار کرسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شوہر عاطف خان کی بیوی ہونے کے علاوہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں صرف انکی شہرت کی وجہ سے اس کیس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ ماڈل نے ویڈیو پیغام میں بار بار واضح کیا کہ ان کا اس کیس سے ’زیرو‘ تعلق ہے اس لئے مجھے خبروں کی سُرخیوں سے دور رکھیں۔ 

A post common by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)

نادیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پر بھی الزام لگایا جارہا ہے اور ان کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کیس کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس سے متعلق رپورٹنگ کریں۔ 

ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں اس لئے وہ میرا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ میرا شوہر کے آفس اور شوہر کے کام یا شوہر کا میرے کام میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ ماڈل نادیہ حسین کے شوہر پر 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کا مقدمہ ہے۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نادیہ حسین اس کیس سے انہوں نے شوہر کے

پڑھیں:

دو ریاستی حل کے سوا فلسطین-اسرائیل تنازعہ کا کوئی متبادل نہیں، فرانسوی وزیر خارجہ

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امانوئل میکرون نے فرانس میں ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ وہ بہت اچھے آدمی ہیں۔ مجھے پسند ہیں۔ لیکن اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کی بین الاقوامی کانفرنس میں فرانس کے وزیر خارجہ "ژان نوئل بارو" نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی متبادل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے جائز خوابوں کو پورا کر سکتا ہے کہ وہ امن و سلامتی کے ساتھ رہیں۔ اس کا کوئی متبادل نہیں۔ دوسری جانب فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان، ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کریں گے۔ امانوئل میکرون کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کے لئے نہایت حیران کن تھا۔ وہ اس لئے کہ فرانس سلامتی کونسل کا پہلا مغربی رکن اور G7 کا پہلا ملک ہے جو یہ قدم اٹھا رہا ہے۔

فرانس کے اس فیصلے نے اسرائیل کو مشتعل کر دیا۔ جس پر امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے بھی کہا کہ یہ فیصلہ صرف حماس کے پروپیگنڈا میں مدد کرتا ہے اور امن کے عمل کو پیچھے دھکیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 7 اکتوبر کے متاثرین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" اس فیصلے پر تلملائے اور اسے بیکار اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امانوئل میکرون نے فرانس میں ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ وہ بہت اچھے آدمی ہیں۔ مجھے وہ پسند ہیں۔ لیکن اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔ واضح رہے کہ آج فلسطین کاز کے لئے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی کانفرنس ہو رہی ہے، جس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس آج سوموار کو نیویارک میں مقامی وقت کے مطابق شروع ہوئی۔ یہ کانفرنس دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا پُرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • دو ریاستی حل کے سوا فلسطین-اسرائیل تنازعہ کا کوئی متبادل نہیں، فرانسوی وزیر خارجہ
  • پاکستان کیساتھ ہمارا کوئی تنازعہ نہیں، بھارتی وزیردفاع
  • نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے، پھر کوئی ایک وزیر بھی پاکستان میں نہیں ہوگا، فاروق ستار
  • شوبز انڈسٹری کے اندرونی مسائل پر اداکارہ صحیفہ جبار کا اہم انکشاف
  • 5بیویوں کا اکلوتا شوہر، 11 بچوں کا ہے باپ
  • حماس غزہ میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی اور ختم کردی جائے گی، ٹرمپ
  • عافیہ صدیقی اور عمران خان کی جیل پر امریکہ میں اسحاق ڈار کی گفتگو
  • پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے: سینیٹر عرفان صدیقی
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل