data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام نے سندھ میں بے امنی اور ڈاکو راج کے خلاف مرحلہ وار عوامی مزاحمت کا آغازکرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ،جمعرات کے روز جے یو آئی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے ناظم حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی ، ضلع سکھر کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہر ، ضلعی پریس ترجمان مولانا امان اللہ سکھروی ، سیکرٹری جنرل سٹی سکھر قاری لیاقت علی مغل ، سوشل میڈیا قاری نصر اللہ سکھروی ، مولانا رفیق احمد بندھانی ، مفتی محمد اعظم مہر و دیگر علماکرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں احتجاجی تحریک شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 30 جون کو سکھر میں قبائلی سرداران کا امن جرگہ بلایا جائے گاجبکہ 17 جولائی کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف سندھ امن مارچ ہوگااور یہ امن مارچ جب تک جاری رہے گا جب تک امن و امان کے قیام عمل میں نہیں لایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں اس ہفتے پریس کانفرنسز ہوں گی،اضلاع کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنسز بھی منعقد ہوں گی، جبکہ 15 جون کو حیدرآباد میں اسرائیل مردہ باد و دفاع وطن سندھ ملین مارچ ہوگا، مولانا فضل الرحمن 15 جون کے سندھ ملین مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے، لاڑکانہ کی ہر تحصیل میں امن کانفرنسز کا انعقاد ہوگا، ، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ، یو آئی پاکستان کے ناظم حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں امن قائم کی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں،ہم نے امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے احتجاج کیے مارچ کیے، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے ، لوگوں کو اغوا کر کے ان پر تشدد کیا جاتا ہے،پولیس کے لیے امن امان کے حوالے سے بجٹ دیا جاتا ہے وہ بجٹ کہاں جاتا ہے اس کا آج تک معلوم نہیں ہو سکا ہے ، انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں میں سیکڑوں لوگ قتل کیے جاتے ہیں،اگر پولیس کے پر کاٹ کر میدان میں اتارا جائے گا تو سیاست دانوں کی سیاست ہی چمکے گی انہوں نے بتایا کہ آج جے یو آئی کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں امن امان پر پریس کانفرنس کی جا رہی ہے ان شاء اللہ 15 جون کو حیدرآباد میں دفاع وطن اسرائیل مردہ باد مردہ اور سندھ امن مارچ نکالا جائیگا جس میں سندھ کی عوام بھرپور شرکت کریگی ، انہوں نے کہا کہ سکھر کے شہری محفوظ نہیں ہے آئے روز شہریوں کو دن دھاڑے لوٹا جا رہا ہے ان حالات کو من نظر رکھتے ہوئے جے یو آئی میدان جنگ میں نکلی ہے، پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ رہنما?ں و علماء کرام کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر آئے تھے تو راشد محمود سومرو نے کچے کے علاقے میں جوائنٹ آپریشن کرانے کو کہاتھا لیکن ابتک جوائنٹ آپریشن کا نام و نشان تک نظر نہیں آرہا ہے ، سندھ کے حکمرانوں نے کہا کچے میں امن امان ہے لیکن امن امان خراب ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر دیگر شہروں کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو بااختیار بنایا جائے تو امن امان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے انہوں نے سندھ کی باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعیت علما اسلام کی اس عوامی حقوق کی تحریک کو مضبوط کرنے کیلئے جے یو آئی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ سندھ کی عوام کے حقوق حاصل کئے جاسکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جے یو ا ئی سندھ کے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان