data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین (CBA) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کے پوتے عزیر نظامانی کی گمشدگی کو 21دن گزر چکے ہیں مگر اب تک بازیاب نہیں ہوسکے ۔پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے والدین کو کافی معلومات فراہم کیں ہیں مگر انکی معلومات کے مطابق بچے کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ۔ہائیڈرو یونین محنت کشوں کی ایک محب ِوطن تنظیم ہے اس کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کے پوتے کی گمشدگی سوالیہ نشان ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق عزیر نظامانی کو فوری بازیاب کرواکر والدین تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے سربراہ اور عالمی مزدور یونین رہنما عبداللطیف نظامانی جو مغوی کے دادا ہیں وہ خود بھی شدت غم سے نڈھال ہیں ، ہمیں انکی حالت پر تشویش لاحق ہے کیونکہ وہ اس وقت ملک میں جاری مزدور جدوجہد کا سرچشمہ ہیں اور مزدور کا ز کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر عبداللطیف نظامانی نے میڈیا کے توسط سے اپنے پوتے عزیر نظامانی سے درمندانہ اپیل کی ہے کہ آج تمہاری گمشدگی اور جدائی کو 21دن گزر چکے ہیں ،تمہارے والدین ،بہن بھائی اور گھر کے دیگر افراد بڑے کرب وتکلیف میں ہیں۔ہر لمحے تمہاری یاد نے ہمیں بے چین کیا ہوا ہے اور خاص طور پر عیدالاضحی پر تمہاری غیر موجودگی اور جدائی ہم سے برداشت نہیں ہورہی تم جہاں بھی ہو فورا گھر آجائو تم تو ہمیشہ سے اپنے والدین کے سعادت مند بیٹے رہے ہو میں تمہیں ضمانت دیتا ہوں جو بھی تم چاہتے ہو میں اس کو پورا کروائونگاساتھ ہی میں پولیس اور تمام ایجنسیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے پوتے عزیر نظامانی کی تلاش میں بھرپور مدد کی میں ان سے دوبارہ مودبانہ اپیل کرونگا کہ عزیر کی خیروعافیت کے ساتھ واپسی میں ہماری مدد فرمائیں۔تاکہ اہل خانہ اور بالخصوص اسکی والدہ جو عارضہ قلب کا شکار ہیں انکی حالت ہر نئے گزرتے دن کے ساتھ خراب سے خراب ہوتی جارہی ہے۔کہیں ایسا نہ ہو انکی والدہ یہ صدمہ برداشت نہ کرسکیں یوں یہ ہستہ بستہ گھر برباد ہوجائے۔لہذا اہل خانہ کو اس کرب وتکلیف سے نجات دلائی جائے اور عزیر نظامانی کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبداللطیف نظامانی

پڑھیں:

حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار ایکشن کمیٹی اور سینئر ریذیڈنس کوہسار زون عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، یحییٰ خانزادہ، انجینئر شاہد بخاری، مختار احمد راجپوت اور دیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کوہسار زون میں ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی سمیت دیگر سوسائٹی میں رہنے والے لاکھوں افراد کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ حبیب فارم سے پینے کے پانی کی مین لائن کوہسار کوآپریٹو سوسائٹی کیلیے آرہی ہے لیکن اس میں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی، پولیس ٹریننگ سینٹر سمیت دیگر دیہی علاقوں کے لوگوں کو غیرقانونی طورپر کنکشن دے کر اس مین لائن کے پانی سے ایچ ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں کو محروم کردیا ہے، گزشتہ ایک ماہ سے سوسائٹی میں پینے کا پانی نہیں آرہا ہے، مجبوراً ٹینکرز کے ذریعے بھاری اخراجات کرکے علاقہ مکین پینے اور دیگر استعمال کیلیے پانی منگوارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ ہی فاصلے پر پانی کے کنکشن سے ٹینکر مافیا تو پانی گھروں کو پہنچادیتی ہے لیکن ایچ ڈی اے کا ادارہ واسا جو کارپوریشن بن گیا ہے اس کے افسران و انتظامیہ جو خود ٹینکر مافیا کے ساتھ مل کر کاروبار کررہے ہیں اور انہیں سیاسی سرپرستی بھی حاصل ہے وہ اس پانی کے حق سے مقامی آبادی کو محروم رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی مرتبہ احتجاج کیا، ایچ ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے، اگر اب بھی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے نے ہماری اس اپیل پر توجہ نہ دی تو پھر بحالت مجبوری ہم احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے جس کی تمام تر ذمے داری انتظامیہ اور متعلقہ حکام پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث باچا خان چوک سے متصل سڑک زیر آب ہے
  • 5 ویں جماعت کے لاپتا طالبعلم پر چرس کا مقدمہ قائم
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • تاحیات سیکیورٹی ریٹائرڈ ججز کیلئے ہے انکی بیواؤں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
  • والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو 
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ
  • ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!
  • کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر