ہم مغربی کنارے کو اسرئیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے: شاہ اردن
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کو ضم کرنے اور فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے منصوبوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیلی عزائم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مغربی کنارے بلکہ غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کا منصوبہ بھی ناقابل قبول ہے۔ شاہ عبداللّٰہ نے واضح کیا کہ اردن فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی اسرائیلی قبضے کو اپنی ریڈ لائن قرار دے چکا ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جاپان فی الحال فلسطینی ریاست تسلیم نہیں کریگا، جاپانی اخبار کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کے فلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کا جاپان کا موقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔