data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، وہ حسن نصراللہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔

ابو علی الخلیل آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللہ کے جنازے میں نظر آئے تھے، حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں میزائل ذخیرہ گاہوں اور لانچنگ سائٹس پر نئی فضائی کارروائیاں کیں۔ اسرائیل کے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملے کے نتیجے میں جوہری سائنسدان ڈاکٹر سید ایثار طباطبائی قمشہ اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ابوعلی الخلیل

پڑھیں:

غزہ پر اسرائیلی درندگی جاری، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد شہید

غزہ:

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت کا نیا باب، امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری سے مزید 74 افراد شہید ہو گئے، جن میں 36 افراد امداد کے حصول کے دوران نشانہ بنے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز غزہ میں اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے قطار میں کھڑے کمزور اور فاقہ زدہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جب کہ متعدد پناہ گزین کیمپوں کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری بمباری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث روزانہ اوسطاً 28 بچے جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

ادھر فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل تمام شہریوں تک امداد کی رسائی ممکن بنائے اور انسانی راہداریوں کو کھول دے تو وہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC) کو غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 60 ہزار 839 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 49 ہزار 588 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ترک میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی محاصرے اور بمباری کے باعث غزہ میں ہر گزرتا لمحہ ایک اور بچے کی جان لے رہا ہے۔ اب تک شہید ہونے والے 18 ہزار 592 بچوں کی تعداد، 22 ماہ کے دوران ہونے والی مجموعی شہادتوں کا 31 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، امداد کے منتظر 36 افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید
  • غزہ پر اسرائیلی درندگی جاری، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد شہید
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 شہید
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید
  • اسرائیل نے ایک نیا نقشہ بنا لیا
  • اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، ایرانی آرمی چیف
  • غزہ میں 17 سالہ اسپورٹس چیمپیئن بھوک سے شہید، وزن صرف 25 کلو رہ گیا
  • بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی مراکز پر حملے، 57 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر شہید کرنے کا انکشاف