افواج پاکستان نے دشمن کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رافیل گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرا دیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ایئر فیلڈز تباہ ہو چکی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے حملے کے بعد بھارت نے بہت بھاری نقصان اٹھایا ہے، بھارتی میڈیا بہت اچھل رہا تھا آج ان کی آوازیں بیٹھی ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں سیز فائر ہوگیا، اسحاق ڈار کی تصدیق
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، خوشی میں پوری قوم آج جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں جس طرح پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، اس کی خوشی میں آج پوری قوم اپنا جشن منا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جشنِ آزادی کے سلسلے میں کل حیدرآباد شہر میں حکومتِ سندھ اور عارف حبیب گروپ کی جانب سے ایک شاندار اور تاریخی پروگرام منعقد ہوا۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر محکمۂ ثقافت، عارف حبیب گروپ اور آرٹس کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ایک بیان میں سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یومِ آزادی کے سلسلے میں آج ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کا ایک بڑا مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل سکھر میں بھی حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک تاریخی پروگرام منعقد کیا جائے گا، اسی طرح 13 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی جشنِ آزادی کے حوالے سے حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہو گا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم پہلی بار جشنِ آزادی کے سلسلے میں طویل تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے۔ معرکۂ حق میں جس طرح پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، اس کی خوشی میں آج پوری قوم اپنا جشن منا رہی ہے۔