نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ (ڈی پی ایم/ایف ایم) سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان پر بھارتی حملوں اور پاکستان کے ردعمل کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
(جاری ہے)
وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گورنر سندھ کی پنجاب کے گورنر سے ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ، جہاں ان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی حملے میں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، بھارتی جارحیت خطے میں امن کی لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔