’’بھارت کیخلاف یہ آپریشن اب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک۔۔‘‘ پاکستان نے واضح اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے، یہ آپریشن اب کہیں جاکر ختم ہوگا۔
فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا کردار بغل میں چھری منہ میں رام رام جیسا تھا، انشاء اللہ تعالیٰ ہم فتح حاصل کریں گے، پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کررہے ہیں۔
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھارت نے بہت جھوٹ بولے ہیں، پہلگام کے واقعے کو کوئی ماننے کو تیار نہیں ہے، بھارت کے اپنے میڈیا نے بھی محدود انداز میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا، ابھی جو ایکشن ہورہا ہے وہ کم سے کم ہے، جو بھارت نے کیا اس کا بدلہ چکایا جارہا ہے، پہلے دن بھی ان کے جیٹ فائٹرز کو نشانہ بنایاگیا۔
بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
نائب وزیراعظم نے واضح کردیا کے پاکستان کے بھارت کیخلاف حملے جاری رہیں گے، جنگ میں ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں، بھارت کے 80 ڈرون گرا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آپریشن شروع کردیا، فتح ہماری ہوگی، ہم نے جواب دیا ہے دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نے بے پناہ جھوٹ بولا، کہا 15 اہداف کو نشانہ بنایا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارت نے کہ بھارت بھارت کی کو نشانہ نے کہا
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے تعلقات ممکن نہیں، وزیر اعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک چار جنگیں ہوچکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے لیکن یہ سرمایہ اگر عوام کی ترقی اور خوشحالی پر لگایا جاتا تو آج خطے کے حالات بالکل مختلف ہوتے، پاکستان بھارت کا ہمسایہ ہے اور دونوں ممالک کو ساتھ رہنا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم نے بار بار جنگوں پر وسائل ضائع نہ کیے ہوتے تو عوام کی تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولتوں کے معیار کو بلند کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گا، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے اشعار بھی سنائے جنہیں شرکا نے خوب سراہا۔
لندن میں چار روزہ قیام کے دوران شہباز شریف نے پاکستانی کمیونٹی اور تاجر برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں معیشت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی اور وزیراعظم کی تقریر کو جوش و خروش سے سنا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم برطانیہ کے دورے کے بعد آج امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، اپنے دورہ امریکا کے دوران وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، غزہ پر بلائے گئے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حالیہ حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے تاکہ دنیا خطے کے حالات اور پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ ہوسکے۔