بھارت کا جارحانہ اقداما ت،کراچی پورٹ کونشانہ بنانے کے لئے بحری بیڑاتعینات کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد: بھارت کا جارحانہ اقداما ت،کراچی پورٹ کونشانہ بنانے کے لئے بحری بیڑاتعینات کردیا۔برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے بحری بیڑاشمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے 300سے400 میل فاصلے پر تعینات کیاگیاہے ،ایئرکرافٹ کیریئر،ڈاسٹرائزر،فریگیٹس اور اینٹی سب میرین میزائل موجود ہیں جب کہ بیڑے کے کچھ کچھ جہازوں میں براہموس سپرسونک کروز میزائل بھی نصب ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہردوڑگئی ہے یہ اقدام سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو کو ئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت نے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست زدہ کردیا
مودی سرکار نے کھیل میں ’مخاصمت ‘ کی آمیزش کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی نژاد نیپالی کوچ کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بار پھر کھیل کو نفرت کی سیاست میں جھونک کر اپنی متعصبانہ سوچ بے نقاب کردی ہے۔
بھارت نے نیپال کی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ مسعود جان کو پاکستانی شہری ہونے کے باعث ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ یہ فیصلہ 11 نومبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے نابینا خواتین کرکٹ ورلڈ کپ سے چند روز قبل سامنے آیا۔
مسعود جان پاکستان کے سابق بین الاقوامی کرکٹر اور تمغہ امتیاز برائے حسن کارکردگی کے وصول کنندہ ہیں، مسعود جان نے نیپال کی نابیناخواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھارت جانا تھا۔
مسعودجان کا شمارنابینا کرکٹ کے بانی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ مسعود جان کی عدم موجودگی نیپال کی ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دی جا رہی ہے۔