بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے

پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقصان کے بعد بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا

بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7زخمی ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے ، بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے ۔دوسری جانب، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ ہوگئے ۔ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اسی طرح، پاک فوج نے بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں جس میں حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ اور پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ شامل ہے ۔کیلر سیکٹر میں دشمن کی مہیری پوسٹ اور خالصہ ٹاپ جبکہ رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ تباہ کی گئی۔پاک فوج کے تازہ ترین حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، لائن آف کنٹرول پر پے در پے پوسٹوں کی تباہی سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے ۔قبل ازیں، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ حاجی پیر سیکٹر میں جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اب تک بھارتی فوج کی درجنوں پوسٹیں تباہ کر چکا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی زیر گردش خبروں کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’محسن نقوی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، آپ اس معاملے پر کیا سمجھتے ہیں اور کیا انہیں مبارکباد دیں گے؟‘، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ’نہیں نہیں، ہنوز دلی دور است، وہ ابھی بچہ ہے، ابھی اس کی باری نہیں آئی‘۔

وزیر داخلہ کے وزیر اعظم بننے کی خبروں پر لطیف کھوسہ کا ردعمل !!#Pakistan #PTI #PMLN #MohsinNaqvi pic.twitter.com/O4aoCXXI2L

— SAJID ALI (@SajidAli03) August 8, 2025 خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کو وزیر اعظم بنوانے کا مشن تیز ہوچکا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ سے ایم این اے منتخب کروایا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن شیخ وقاص اکرم کا تعلق جھنگ سے ہے تو مبینہ طور پر ان کی سیٹ کو اسی مقصد کے لیے ٹارگٹ کیے جانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

      سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا سسرال جھنگ سے ہے، اگر محسن نقوی وہاں سے رکن قومی اسمبلی بننا چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم کو اپنی سیٹ ویسے ہی عطیہ کردینی چاہیے کیوں کہ اگر وزیر داخلہ محسن نقوی کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تو پھر نہ تو شہباز شریف اسے روک سکیں گے اور نہ ہی وقاص اکرم روک سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوئوں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا
  • جھوٹ سے جنگیں نہیں جیتی جاتیں، خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا
  • دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی
  • پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ
  • بھارتی فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف
  • ’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘
  • معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش، پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ وزیر دفاع نے تفصیلات پیش کردیں
  • امریکی ٹیرف کے بھارتی معیشت پر ممکنہ اثرات
  • سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانی پڑے، مودی کا امریکی ٹیرف پر ردعمل