نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اسکرین گریب
یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اماراتی نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دفترِ خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ کامیاب ہو، بہت سے منصوبوں پر ہم مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
اماراتی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار، دفترِ خارجہ کی تصدیق
دفترِ وزارتِ خارجہ—فائل فوٹوپاکستان سے مفرور ہونے والے 2 ملزمان کو اسپین مین گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس بات کی دفترِ خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسپین مین گرفتار ہونے والے ملزمان کو ضروری کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
23 مقدمات میں مطلوب ملزم نوازش علی ہنجرہ اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ہارون اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم نوازش علی ہنجرہ دہشت گردی، قتل، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو انٹرپول ریڈ نوٹس پر اسپین میں گرفتار کیا گیا ہے۔