عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کیخلاف درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔
پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللّٰہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی ہے۔
درخواست گزار نے پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔
اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر نہیں کی گئی۔
فیصلے کے مطابق درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 142، 143 پر عمل نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے الیکشن کی درخواستوں سے متعلق بہت سے فیصلے موجود ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونل الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 کے تحت درخواست خارج کرتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
سیشن کورٹ لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ، سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد چودھری نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔ ملزمہ نے جیل سے اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔