لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللّٰہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی ہے۔

درخواست گزار نے پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔

عظمیٰ بخاری کا شوہر کی سالگرہ پر پیغام

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے شوہر سمیع اللہ خان کی سالگرہ پر ایک پیغام بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر نہیں کی گئی۔

فیصلے کے مطابق درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 142، 143 پر عمل نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے الیکشن کی درخواستوں سے متعلق بہت سے فیصلے موجود ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونل الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 کے تحت درخواست خارج کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے‘ فضل الرحمن کا بانی پی ٹی آئی کو پیغام

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی۔ بانی کی بہنوں نے مولانا کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت میں تبدیلی کے لئے مولانا سے رابطہ کیا گیا۔ فضل الرحمن نے انکار کر دیا۔ مولانا نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جے یو آئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن کی سکیورٹی پر ایف سی مقرر کر دی گئی۔ مولانا کے گھر ایف سی ون سکیورٹی تعینات کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ توڑ پھوڑ کرنیوالے 26 ارکان سنی اتحاد کونسل کیخلاف الیکشن کمشن میں نااہلی ریفرنس دائر
  • 26 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
  • ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس ،سنی اتحاد کونسل کے 26ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • ریفرنس دائر کردیا، جو آئین و حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے انہیں رکن رہنے کا حق نہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
  • خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے‘ فضل الرحمن کا بانی پی ٹی آئی کو پیغام
  • عظمیٰ بخاری کادورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
  • جڑانوالہ‘ چنیوٹ دورہ‘ عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری