بلوچستان میں قلعہ عبداللّٰہ ایف سی قلعے کے قریب دھماکہ، 4 افراد شہید 20 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) بلوچستان میں قلعہ عبداللّٰہ ایف سی قلعے کے قریب دھماکے میں 4 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ایف سی قلعے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ریاض خان نے بتایا کہ دہشت گرد بظاہر ایف سی قلعے کی دیوار کو اڑانا چاہتے تھے، دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکے سے متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوئی ہیں، دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں، کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی، دھماکے سے قریبی مارکیٹ میں زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے، علاقے میں ہیلتھ سہولتوں کی کی کمی کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت قبائلی رہنما حاجی فیض اللّٰہ خان غبیزئی اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم وہ اس دھماکے مین محفوظ رہے، زخمیوں میں ان کے گارڈ اور راہ گیر شامل ہیں، دھماکے کے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، علاقے کو سیل کرکے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف سی قلعے
پڑھیں:
لاڑکانہ ، زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی، ٹراما سینٹرمنتقل
لاڑکانہ (نمائندہ اوصاف)علاقہ رستم کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے۔روزنامہ ممتاز کی رپورٹ کے مطابقشکارپور کے علاقے رستم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 40 افراد سیہون شریف جا رہے تھے کہ بس لاڑکانہ کے قریب خیرپور جوسو کے مقام پر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔