بلوچستان سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ،جانی نقصان کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
قلعہ عبداللہ (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں گلستان بازار میں جبار مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 1 شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع نے دھماکے میں 1 شخص کے جاں بحق، 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔
 مزیدپڑھیں:کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں ملیر ٹنکی اسٹاپ پر ایک افسوسناک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب ولد شاہد کے طور پر ہوئی ہے جس کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
حادثے کے فوراً بعد شاہ زیب کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اس کے بعد، چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اس کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے چھیپا سردخانے منتقل کر دیا گیا۔
متوفی شاہ زیب کے والد شاہد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے محبت کی شادی کی تھی تاہم اس کی زندگی کا یہ سفر نہایت افسوسناک طریقے سے ختم ہوگیا۔