قلعہ عبداللہ، جبار مارکیٹ میں دھماکے سے 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے گلستان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں جبار مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جانبحق، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں۔ دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قلعہ عبداللہ میں 4 افراد کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔