وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ، جو وہ چاہتا تھا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود خطے میں تنہا ہو چکا: معید یوسف

سابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود خطے میں تنہا ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019ء میں بھارت کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا، بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھارت پوری دنیا میں دہشت گردی کو پروموٹ کرے گا تو اس سے کیوں بات کی جائے گی۔

اُن کا یہ مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیش کی، موجودہ صورتِ حال میں پوری قوم متحد ہے۔

عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اس وقت اپوزیشن کے کسی بیان کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا ہے کہ نے کہا

پڑھیں:

بھارت دنیا کو گمراہ کر کے مسئلہ کشمیر کو چھپانا چاہتا ہے، یوسف رضا گیلانی

کراچی میں روٹری کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ میرا روٹری کلب سے مطالبہ ہے کہ امن کیلئے بھی کام کریں، ہمارا مذہب بھی امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا بھارت دنیا کی توجہ اصل حقیقت سے ہٹانا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کر کے مسئلہ کشمیر کو چھپانا چاہتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میں اس کانفرنس میں شریک ہوا، روٹری کلب کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے، دنیا بھر میں روٹری کلب کے 15 لاکھ ممبرز ہیں، روٹری کلب ہر شعبے میں پاکستان میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے بھی انکے اقدامات قابل تحسین ہیں، صحت کے شعبے میں بھی روٹری کلب نے بہت کام کیا ہے، بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لاکھوں افراد کی کفالت ہوئی، بطور چیئرمین سینیٹ میں روٹری کلب کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے، ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں اور امن کے حامی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا روٹری کلب سے مطالبہ ہے کہ امن کیلئے بھی کام کریں، ہمارا مذہب بھی امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا بھارت دنیا کی توجہ اصل حقیقت سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا، بھارت کو پہلے تفتیش کرنی چاہئے، تفتیش سے قبل الزام تراشیوں سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر اب یہ وقت بھی آنا تھا کہ عطاء تارڑ جیسے لوگ قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا
  • بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کر دیا
  • وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا گیآ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا گیا
  • آزادی صحافت جمہوریت کی ضمانت، پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے: عطاء اللہ تارڑ
  • بھارت دنیا کو گمراہ کر کے مسئلہ کشمیر کو چھپانا چاہتا ہے، یوسف رضا گیلانی
  • بھارت نے حملے کی کوشش کی تو فنٹانسٹک ٹی نہیں ، فنٹاسٹک مار ماریں گے، عطاء اللہ تارڑ
  • بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرسائبر حملے شروع کر دئیے
  • فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے