پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود خطے میں تنہا ہو چکا: معید یوسف
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سابق مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف—فائل فوٹو
سابق مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود خطے میں تنہا ہو چکا ہے۔
’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو میں معید یوسف نے کہا ہے کہ ٹینشن میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں، خطے کو موجودہ صورتِ حال سے نکالنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار بھارت کو پیش کش کر چکا ہے کہ اکٹھے بیٹھیں اور بات کریں، بھارت سندھ طاس معاہدہ اکیلے معطل نہیں کر سکتا۔
سابق مشیرِ قومی سلامتی نے مزید کہا ہے کہ اتنے سالوں میں بھارت میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی برادری پاکستان پر حملے کے خلاف ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود خطے میں تنہا ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معید یوسف
پڑھیں:
یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی انتقال کر گئے
تنویز الحسن گیلانی—فوٹو اے پی پیچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی اور سابق وفاقی وزیر سید تنویرالحسن گیلانی انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق سید تنویر الحسن گیلانی اسلام آباد کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم تنویر الحسن گیلانی ایک سیاسی اور مدبرانہ شخصیت کے ملک تھے۔
بلاول بھٹو نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔