پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، سلامتی کونسل کو بتایا جائے گا کہ بھارتی اقدامات خطے کے لیے کس قدر خطرناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا پاکستان خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے،روس کا دوٹوک موقف بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے،روس کا دوٹوک موقف جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات وفاقی حکومت کو بھجوا دیں مئی تا جولائی معمول کے مطابق بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری کیلئے مزید اختیارات مل گئے، آرڈینس جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سلامتی کونسل کا اشتعال انگیزی اجلاس بلانے اور اشتعال کا فیصلہ کے لیے
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ایوانجی لوس سیکیرس کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر جلد ہنگامی اجلاس بلا سکتے ہیں، مختلف ممالک پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں۔ایوانجی لوس سیکیرس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں بہت کچھ دا پر لگا ہوا ہے، امید ہے کشیدگی کم کروانے کی کوششیں موثر ثابت ہوں گی، ہم بھی کشیدگی میں کمی اور بات چیت میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی، تو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ پاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہ پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج: 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم