پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان نے خطے کی تازہ صورت حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کو ہدایت کی ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا۔
ترجمان نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے غیرقانونی بھارتی اقدام کو اجاگر کیا جائےگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان واضح کرے گا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سفارتی اقام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق کو پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، ہندوستان نے واقعہ کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کردیا اور سنگین نتائج کی بھی دھمکی دی۔
پاکستان نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگ تصور کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، رانا ثنااللہ نے بھارت کو خبردار کردیا
اس وقت پاکستان اور بھارت کی افواج آمنے سامنے ہیں، پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے کئی گنا بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار اقوام متحدہ سلامتی کونسل بریفنگ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ ترجمان دفتر خارجہ جنوبی ایشیا نائب وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقوام متحدہ سلامتی کونسل بریفنگ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ ترجمان دفتر خارجہ جنوبی ایشیا وی نیوز ترجمان دفتر خارجہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ سلامتی کو
پڑھیں:
سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایران پر 2015ءکے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔