رانا ثناء اور شرجیل میمن کا ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بار پھر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ اور شرجیل میمن کی گفتگو میں پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دوران رابطہ دونوں رہنما نے کہا کہ نہروں کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا گیا ہے۔
راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں۔ واٹر اکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کومنتقل نہیں کیا جاسکتا نہ ہی کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اورتکنیکی مسئلہ ہے، جس کا حل بھی انتظامی اورتکنیکی بنیادوں پر کیا جائےگا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان اپنی ہی جماعت کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنی ہی جماعت کے لوگوں کی سیاست کی وجہ سے آج جیل میں ہیں، ہم ان کی طرح گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزرے۔
شرجیل میمن نے چنگ چی رکشوں کے حوالے سے کہا کہ حکومت سندھ نے ٹریفک کے بڑھتے مسائل کے پیش نظر 11 شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ پر پابندی عائد کی ہے، اس فیصلے کے خلاف چنگ چی ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کیا ہے لیکن انتظامی معاملات چلانا حکومت سندھ کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے میں 93 ہزار 118 اساتذہ کو شفاف طریقے سے بھرتی کیا گیا ہے، جن میں سے ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی، 5 ہزار بند اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور اب 35 طلبہ پر ایک استاد کی شرح تک بہتری لائی جا چکی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم، صحت اور انفرااسٹرکچر سمیت سماجی شعبے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اقلیتوں کے لیے مختص کوٹے پر 2100 افراد اور خصوصی افراد میں سے 1330 کو بھی ملازمت دی گئی ہے، جو حکومت کی شمولیتی پالیسی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے سندھ میں ٹاؤن سسٹم سے متعلق کہا کہ ہر ٹاؤن نے غلط کام نہیں کیا، کچھ ٹاؤنز نے بروقت ترقیاتی کام کیے جبکہ کچھ پیچھے رہ گئے، اس حوالے سے سیاست نہیں بلکہ احتساب ہونا چاہیے۔
پارکنگ فیس کے حوالے سے بڑی خبر دیتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت صوبے بھر میں چارجڈ پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ہے اور اب کسی بھی جگہ پارکنگ کے لیے اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وہاں امن و امان کی بدترین صورتحال ہے لیکن وہاں کے حکمران اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کر رہے ہیں، احتجاج سب کا حق ہے لیکن سڑکیں بند کرنے یا ریڈ زون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔