ان شاء اللّٰہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں کامیاب ہوں گے:وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔
حرا احمد کو فوٹو شوٹ کے دوران شادی کی پیشکش، اداکارہ نے ہاں کردی
وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی اس جدوجہد میں ہم کامیاب ہوں گے۔
وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کےلیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ورلڈ آرتھوپٹکس ڈے ,میو ہسپتال میں تقریب کا انعقاد، آگاہی واک
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔