(اسد ملک) صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ   پاکستان کی ترقی میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے۔

   ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے مسلم لیگ نے کئے،جے 17 تھنڈر پاک چین کی مشترکہ کاوش ہے،ہمارے زمانے میں ترقی کی شرح 7 فیصد کو چھو رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتائیں اس ملک کیساتھ کون کیا کر گیا،سیاست کیساتھ ہمیں کام بھی کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے میزائل ٹیکنالوجی دی،اعدادوشمار کیساتھ قوم کو بتائیں ،کون کیا کر گیا۔

پاکستان نے ترکی کا سب سے مطلوب شخص پکڑ کر استبول کے حوالے کردیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، صوبے سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا۔لاہور میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مریم نواز نے انسداد منشیات فورس کے اہلکار کو فلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے، منشیات فروشوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا، تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ لازمی ہے، منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، دیرینہ مسائل پر اب کوئی مصلحت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، تمام ڈویژنز میں انسداد منشیات فورس پنجاب کو فعال بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جرائم پیشہ افراد قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں، مساجد میں جا کر توبہ کر رہے ہیں، انسداد تجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپنا کام شروع کردے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف