قومی ایئر لائن کی 147 پروزاوں سے 42 ہزار 400 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کا قبل از حج آپریشن مکمل ہو گیا، یہ آپریشن 29 اپریل سے 31 مئی تک جاری رہا۔
قومی ایئر لائن کے مطابق 147 پروزاوں سے 42 ہزار 400 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔
حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کا بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن کا
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری
شاہدسپرا:وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔
واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی، واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین نامزد بینکوں میں قسط جمع کروائیں گے، قسط کی ادائیگی کر کے بینک سے رسید حاصل کی جائے۔
دوسری قسط کی عدم ادائیگی پر حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست