سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، 5 دہائیوں سے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت

حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنا چاہتے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پی پی 52 ضمنی انتخاب، الیکشن کمشنر کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے الزامات کا نوٹس

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق معلوم کرنے کے بعد رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی، پیپلزپارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے، بظاہر امیدوار کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی، مسلم لیگ ن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی، مسلم لیگ ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں، 5 دہائیوں سے پیپلزپارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی، پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنے چاہتے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے یہاں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے اور ایک لاکھ 39 ہزار 460 خواتین ووٹرز ہیں، حلقے میں 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 11پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی جہان اب ضمنی الیکشن میں ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا: ندیم افضل چن
  • ن لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے ان پر سیاست کرنے پر کوئی پابندی نہیں، سلمان اکرم راجا
  • ہمارے زمانے میں ترقی کی شرح 7 فیصد کو چھو رہی تھی، نواز شریف
  • سرکاری اسکولوں میں کوئی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا: علی امین گنڈاپور
  • پی پی 52 ضمنی انتخاب، الیکشن کمشنر کا پیپلزپارٹی کے امیدوار کے الزامات کا نوٹس
  • مسلم لیگ ن سرکاری مشینری کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیت سکتی: حسن مرتضیٰ
  • یااللہ تھوڑی سی بارش بھیج دیں، میئر کراچی بھی شدید گرمی سے پریشان
  • استنبول جنگ بندی مذاکرات سے کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا، یوکرین