قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 29 اپریل کو شروع ہونا والا قبل از حج آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا اور مجموعی طور پر 147 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں، جس کے ذریعے سے 42 ہزار 400 حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ائی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ان شااللہ 10 جون کو ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو ڈی ڈی ایم اے کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز دی گئی ہیں، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ کے ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مشیر برائے بحالی کی ہدایات پر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، متاثرہ اضلاع کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے۔