سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر فاروق عبداللّٰہ نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام کے حملہ آور اب تک آزاد کیسے گھوم رہے ہیں؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں وزیراعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ریاستی درجہ بحال کرنا کوئی رعایت نہیں یہ ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایسی آزادی نہیں جیسے آپ مجھے بغیر ہوا کے پتنگ اڑانے کی اجازت دیدیں، حکومت اپنا وعدہ پورا کرے، یہ ہمارا آئینی حق ہے جو کافی مدت سے پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔

فاروق عبداللّٰہ پہلگام میں نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے، انہوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر سوال اٹھایا کہ پہلگام میں دہشت گردی کرنے والے اب تک گرفتار کیوں نہیں کیے گئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے، ٹیکنالوجی ہے، فوج ہے، اسلحہ ہے پھر بھی سیکیورٹی ادارے ناکام کیوں ہوئے؟

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فاروق عبدالل

پڑھیں:

خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • کیا آئی سی سی غزہ پر کسی کپتان کا بیان برداشت کرپائے گا؟ بھارتی صحافی پہلگام کے ذکر پر برس پڑے
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
  • بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
  • پہلگام کی طرح کیا غزہ پر کسی کپتان کا بیان آئی سی سی پرداشت کرپائے گی؟
  • ’اگر پہلگام کا مسئلہ ہے تو جنگ لڑیں‘، راشد لطیف بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر برس پڑے
  • مودی پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامیاں کھوکھلے دعووں سے چھپانے میں مصروف