نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لنچ کی خبر نے بھارتی میڈیا پر جنون طاری کردیا۔ فرسٹ پوسٹ کی معروف اینکر پالکی شرما نے اس ملاقات کو “ایک بزنس ڈیل” قرار دے دیا۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واشنگٹن آنے کی دعوت دی اور ان کے ساتھ ملاقات شیڈول کی۔ پہلے مودی کے ساتھ ملاقات ہوتی اور پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ، لیکن مودی نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔

پالکی شرما نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی ملاقات کو ایک بزنس ڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ فیملی نے پاکستان کے ساتھ کرپٹو ڈیل سائن کی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ بٹ کوائن ریزرو کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا “کیا اس لنچ کا اسی ڈیل سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے؟ کیا یہ ٹرمپ فیملی کو ڈیل دینے کا انعام ہوسکتا ہے۔” پھر انہوں نے خود ہی اس کا جواب بھی دیا اور کہا “یہ عین ممکن ہے۔”

پالکی شرما کے مطابق اس ملاقات کا جو بھی مقصد ہو لیکن انڈیا کو اس پر گہری نظر رکھنی چاہیے، انڈیا امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم نہیں کرسکتا، اسے اس بات کو دیکھنا چاہیے کہ ٹرمپ کی طرف سے کیا آفر کیا جا رہا ہے، پچھلی مدت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے ناقد تھے لیکن اس بار وہ ان کی حمایت کر رہا ہے، یہ ایک قابل اعتماد اتحادی کا رویہ نہیں ہوا کرتا۔

پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے ساتھ

پڑھیں:

اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں

سٹی42: معروف اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں۔

نوجوان اینکر عروج فاطمی کی وفات کی وجہ  ڈینگی وائرس ک بنا۔ انہیں ڈینگی رائرس کچھ روز پہلے لاحق ہوا تھا اور وہ اسوائرس کی پیدا کردہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال مین زیر علاج تھیں۔ آج وہ  ڈینگی کے  سبب وفات پا گئیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • امریکی صدر نائیجیریا کو دھمکی:  اگر عیسائیوں کا قتل نہ رُکا تو بندوقوں کے ساتھ جائیں گے
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب