فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس آمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں ان کی امریکی صدر ٹرمپ اور کابینہ سے کچھ دیر میں اہم ملاقات ہوگی، آئی ایس آئی چیف سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدار ملاقات میں شامل ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
فیلڈمارشل عاصم منیر کوکسی بھی بھارتی وفدسے پہلے وائٹ ہاؤس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔
ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔
فیلڈمارشل کادورہ امریکا پاکستان کا جنوبی ایشیا نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے، دورہ تعلقات، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان ہے۔
ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے اعتماد، اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سید عاصم منیر
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم توسیس پر جی ایچ کیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں، دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں، پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم تاسیس پر کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی کسوٹی پر پورا اتری ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم توسیس پر جی ایچ کیو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چینی سفیرجیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چینی دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ، چینی سفارتخانے کے افسران اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعیر و ترقی میں پی ایل اے کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد، آزمائی ہوئی دوستی کی بنیاد پر ہیں، دونوں ممالک علاقائی اور عالمی چیلنجز پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں، پاک چین تعلقات، باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
فیلڈ مارشل نے یہ بھی کہا کہ سٹریٹجک صورتحال بدلنے کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ثابت قدم اور غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آرمی اور پی ایل اے کے تعلقات حقیقی معنوں میں بھائیوں کی طرح ہیں، اور دونوں افواج کی مشترکہ عسکری شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا، چینی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری اور حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔