بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات اور ظہرانے سے بری طرح گھبرا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )بھارت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ہونے والی آج خصوصی ملاقات اور ظہرانے سے بری طرح گھبرا گیا،آج اچانک بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بھوکلاہٹ میں ایک ویڈیو اسٹیٹمینٹ جاری کر دی جسمیں صاف نظر آ رہا ہے کے وہ کافی گھبرائے ہوئے نظر آ رہے ہیں کیونکہ انکی بات چیت میں نا کوئی ربط تھا، نا کوئی کونٹیکسٹ اور نا ہی ہمیشہ کی طرح سچ بلکہ آپریشن سندور کی ناکامی کو چھپانے کے وہی گھسے پٹے بیان جو مضحکہ خیز اور بچگانہ ہیں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کھلے عام جھوٹ بول رہے ہیں اور ان حقائق کو مسخ کر رہے ہیں جو پوری دنیا کے سامنے آ چکے ہیں

وہ خود کہہ رہا ہے کے امریکہ نے بھارت کو پیشگی اطلاع دی تھی کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی مہم جوئی کے بعد پاکستان جوابی کارروائی کرے گا۔ سوال یہ ہے کے اگر پیشگی اطلاع مل بھی گئی تھی تو بھارت نے کیا کر لیا؟؟؟ یہ تو بھارت کی اپنی بڑی ناکامی عیاں کرتا ہے کے پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود بھارت کچھ نہیں کر سکا اور پاکستان کے جوابی وار کو روکنے میں مکمل ناکام رہا پاکستان کے فوجی اڈے تباہ کرنے کا بھارتی دعوی سراسر مضحکہ خیز ہے۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کے تمام اڈے مکمل طور پر فعال تھے اور پاکستانی جنگی طیاروں نے بھارت پر کاری ضرب لگائی۔ خود بھارتی فوج کے ترجمانوں کے بیانات میں بھی یہ اعتراف موجود ہے کہ پاکستانی حملوں سے ان کے چھبیس فوجی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ 10 مئی کی صبح پاکستان کی شدید جوابی کارروائی کے بعد بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔

اسی دن بھارتی سیکریٹری خارجہ نے عوامی ردعمل کے خوف سے اپنا ایکس اکاونٹ پرائیویٹ کر لیا، جو اب بھی پرائیویٹ ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف شنگریلا ڈائیلاگ پر بھی بھارت کو ہونے والے نقصانات کو پوری دنیا کے سامنے مان چکا ہے یہ کہنا کے ٹریڈ کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی ایک سفید جھوٹ ہے کیونکہ صدر ٹرمپ کم از کم 14 مرتبہ آن ریکارڈ کہہ چکے ہیں کے انھوں نے پاکستان اور انڈیا کو ٹریڈ آفر کی، آج دن تک بھارت نے صدر ٹرمپ کے ٹریڈ پر دیے ہوئے بیانات کی تردید کیوں نہیں کی؟؟؟؟بھارتی سیکرٹری خارجہ کا یہ کہنا کے دہشت گردی ایکٹ آف وار ہے یہ ثابت کرتا ہے کے بھارت میں اسٹریٹجک سوچ کا شدید فقدان ہے، اسکا مطلب ہے انڈیا کا ایکٹ آف وار کا فیصلہ کوئی بھی نان سٹیٹ ایکٹر یا دہشت گرد کروایا کرے گا- یہ بھی ثابت کرتا ہے کے خود ہی دہشت گردی کے نام پر فالس فلیگ کروا اور خود ہی اسے ایکٹ آف وار کہہ دو ؟؟؟ بہت ہی خطرناک بات ہے صدر ٹرمپ سے ملاقات کا جھانسہ دینے کا مطلب بھی آج کے دن بڑا واضح ہے کیونکہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ظہرانے پر ملاقات کر رہے ہیں، اِسی پریشانی اور بھارت کے اندر اپنی ہزیمت چھپانے کے لئے یہ کہنا کے پریذیڈنٹ ٹرمپ نے مودی کو جی سیون سے واپسی پر امریکہ رکنے کا کہا، انتہائی بچگانہ اور مضحکہ خیز ہے کیوں کے امریکہ کی طرف سے تو ایسا کوئی بیان نہیں آیا بھارت کی اسٹریٹیجک سوچ کی کمی اور ان کی غلط فیصلے اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، اور جھوٹے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے دہشتگرد حملوں کی آڑ میں خطے کا امن برباد کرنے کی کوششیں بھی عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججز اپنی صفوں میں طاقت کیسامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہ ججز اپنی صفوں میں طاقت کیسامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہ ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف 35 طیارہ گرانے کا دعوی کردیا ایران، اسرائیل کے درمیان اور غزہ میں جو چل رہا ہے اس میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے، ملالہ یوسفزئی کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کلبز لوگوں کی عیاشی کیلئے ہیں‘، چیئرمین ایف بی آر، بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور ایران-اسرائیل جنگ رکوانے کیلئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پڑھیں:

ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، ان کی تقرری خاص طور پر ہمارے خلاف میچز میں ہی جاتی ہے۔یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے کسی کھلاڑی کو بین کرنا ہو یا کوئی الزام عائد کرنا ہو تو اسی ریفری کو سامنے رکھا جاتا ہے۔سعید اجمل نے بتایا کہ اگر آپ ریکارڈ نکال کر دیکھیں گے تو مجھ پر پابندی لگی تو یہی میچ ریفری تھا محمد حفیظ کے وقت بھی یہی تھا اور جب شعیب اختر کیخلاف کارروائی کی گئی تب بھی یہی تھا اور آج جب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہی میچ ریفری ہے۔اس کو خاص طور پر پاکستان کیخلاف میچز میں رکھا جاتا ہے، میں کہتا ہوں پی سی بی کو س کیخلاف لازمی ایکشن لینا چاہیے اس نے جان بوجھ کر ایسا کیوں کیا؟ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی مرضی کے مطابق پوری چیمپیئن ٹرافی وہاں لے گیا تھا، پاکستان نے ورلڈ کپ کھیلا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ہمیں کہیں تو اسٹینڈ لینا پڑے گا ناں آخر کب تک کرکٹ کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے؟اب ایشیا کپ میں پاکستان کے کسی میچ میں اگر یہ ریفری ہوا تو پاکستان کو کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے
  • ٹرمپ، شہباز شریف متوقع ملاقات میں تیسرا شریک کون ہوگا؟ بھارت میں کھلبلی مچ گئی
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار