پاکستان تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پاکستان تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کے لیے بے چین ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارت اس وقت بہت بری طرح ہارا ہوا ہے۔ اور بھارت کے ساتھ حالیہ 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے افسوس کے ساتھ پائیدار امن کی تمام کوششوں کی مزاحمت کی ہے۔ اور بھارت کی طرف سے امریکی سفارتی کوششوں کی بھی مزاحمت کی گئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کے لیے بے چین ہیں۔ جبکہ امن دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ اور پاک بھارت تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کسی طور پر قبول نہیں۔ جبکہ بھارت کی طرف سے دہشتگردی کو سیاسی ٹول کے طور استعمال کرنا درست نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آگے کا راستہ ایماندارانہ سفارت کاری میں ہے انکار میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے اعزاز میں ٹرمپ کی طرف سے دوپہر کا کھانا پاکستان امریکہ تعلقات میں مثبت قدم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب خیبرپختونخوا نے کوہستان 40ارب روپے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں، اعظم سواتی طلب نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان 40ارب روپے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں، اعظم سواتی طلب امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای مسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات اور ظہرانے سے بری طرح گھبرا گیا ججز اپنی صفوں میں طاقت کیسامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چاہتا ہے اور نہ بلاول بھٹو بے چین ہیں نے کہا کہ کہ بھارت
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔