میسی کب بھارت کا دورہ کریں گے؟ تاریخیں سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی رواں برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں برس دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔
لیونل میسی کا یہ تاریخی دورہ 13 سے 15 تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ کولکتہ، ممبئی اور دہلی کا سفر کریں گے۔ اسٹار فٹبالر کے اعزاز میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کا مقصد ان کے شاندار کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے
دورے کے دوران میسی کا پہلا پڑاؤ ہوگا کولکتہ ہوگا، جہاں انہیں ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اعزاز سے نوازا جائے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
میسی کولکتہ میں ایک فٹبال کلینک کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ ان کے اعزاز میں ایک 7 رکنی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا
کولکتہ کے بعد میسی کا اگلا پڑاؤ ہوگا دہلی ہوگا، جہاں وہ ممکنہ طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، اس دوران اسٹار فٹبالر کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم یا فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ گرل فرینڈ کی ویڈیو وائرل
میسی کے دورہ بھارت کا آخری مرحلہ ممبئی ہوگا، جہاں وہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جس میں بھارت کے کرکٹ بھگوان سچن ٹنڈولکر سے بھی ملاقات ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ اور ماں کی نیشنز لیگ کا فائنل دیکھنے کی تصاویر وائرل
خیال رہے کہ یہ دورہ میسی کا بھارت کا پہلا دورہ نہیں ہوگا، اس سے قبل ستمبر 2011 میں میسی نے پہلی مرتبہ ارجنٹائن کی کپتانی کرتے ہوئے کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں وینزویلا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلا تھا۔
میسی کے دسمبر میں دورہ کرنے سے پہلے، اکتوبر 2025 میں ارجنٹائن کی قومی ٹیم بھارت میں ایک انٹرنیشنل فرینڈلی میچ بھی کھیلے گی، جو کیرالا میں کھیلے جانے کا امکان ہے، اگرچہ میچ کے حریف اور اسٹیڈیم کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی لیکن امید کی جا رہی ہے کہ میسی اس میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کا دورہ کریں گے ارجنٹائن کی مزید پڑھیں میسی کا
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔