ربیع الاوّل دراصل تجدید عہد کامہینہ ہے ،حناجلال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری حنا جلال نے ضلع مٹیاری کے گوٹھ قاسم ہالا میں منعقد سیرت النبی ﷺ کے پروگرام خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ربیع الاول دراصل تجدید عہد کا مہینہ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ اللّہ کے احکامات کے مطابق جو زندگی گزار کر گئے وہ ہمارے لیے نمونہ ہے جو تعلیمات اللّہ کے نبی ﷺ لے کر آئے اس پر عمل مجھ پر اور آپ پر لازم ہے انہوںنے کہاکہ ہماری نجات اللّہ کے رسول ﷺ کے اسوہ کو اپنانے میں ہے اور ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے آج دشمن ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں سے اس عقیدے کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے بچوں کو ختم نبوت کی حفاظت کرنا سکھائیں پروگرام میں علاقے بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خواتین کی حقیقی نجات اور عزت اسلامی نظام زندگی میں ہے، حمیرا طارق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: آج سے چودہ سو سال قبل نبی کریم ﷺ نے عورت کو جو مقام اور حقوق عطا کیے، وہ نہ اس سے پہلے کسی تہذیب میں ملے اور نہ ہی بعد کی کوئی تہذیب عورت کو وہ حیثیت دے سکی۔ مغرب آج تک مساواتِ مرد و زن کے لیے کوشاں ہے جبکہ اسلام نے عورت کو اتنی عزت دی ہے کہ کوئی تہذیب اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکی۔
نبی آخر الزمان ﷺ جہاں محسنِ انسانیت ہیں، اس سے بڑھ کر وہ محسنِ نسوانیت ہیں۔ یہ بات سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی حقیقی نجات اور عزت اسلامی نظام زندگی میں ہے، جو چودہ سو سال پہلے کی طرح آج بھی دنیا کو امن، عدل اور سکون دینے کا مکمل لائحہ عمل رکھتا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت دراصل ایک عملی دستورِ حیات ہے۔ آپ ﷺ نے عدل، مساوات اور اخوت پر مبنی ایسا معاشرہ قائم کیا جو دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نسلوں کی کردار سازی اسی وقت ممکن ہے جب ہم سیرت النبی ﷺ کو حقیقی رول ماڈل بنائیں۔
ڈپٹی سیکرٹری سمینہ سعید نے کہا کہ جس مشن کو نبی کریم ﷺ نے غارِ حرا سے لے کر ریاستِ مدینہ میں نافذ کیا، جماعت اسلامی آج اسی مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں اور بیٹیاں اس جدوجہد کا لازمی حصہ ہیں اور یہی کردار امت کی نشاة ثانیہ کی ضمانت ہے۔