پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ’’تیار ہیں ہم، اللّٰہ اکبر‘‘ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ نغمہ کے جوشیلے بول ’’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کیلئے تیار ہیں ہم‘‘ نے چار چاند لگا دئیے۔بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اٴْس کا مقابلہ کس قوم سے ہے، پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان دین اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔ جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اٴْسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے۔ برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طٴْرًّہ امتیاز ہے۔ پاک فوج کا موٹو : ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے اور ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید، دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مکمل جنگ کیلئے تیار لیکن اس سے گریز کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف کی سی این این سے گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو وسیع پیمانے پر جنگ میں تبدیل کرنے کی دعوت کے مترادف ہے، تاہم پاکستان مکمل جنگ سے گریز کی کوشش کر رہا ہے۔
سی این این کے پروگرام "کنیکٹ دی ورلڈ" میں بیکی اینڈرسن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بدھ کی صبح بھارتی فوج کی پنجاب اور آزاد کشمیر پر مہلک بمباری ایک "واضح بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی" تھی۔
انہوں نے کہا "بھارت نے ایک بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔ یہ ایک واضح خلاف ورزی ہے، اور اس خطے میں تنازع کو بڑھانے، بلکہ اسے وسیع تر اور مزید خطرناک جنگ میں تبدیل کرنے کی دعوت ہے۔"
سندھ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستان کی فوج مکمل جنگ کے لیے تیار ہے کیونکہ بھارت نے اس ہفتے "تنازع کے داؤ" کو بڑھا دیا ہے، جو کہ دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک میں دہائیوں سے جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک سنگین اقدام ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا "جو اگلا قدم ہے، اس کے لیے ہم مکمل جنگ کے لیے تیار ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں، کیونکہ بھارت اس تنازع کی شدت اور داؤ بڑھا رہا ہے۔ لہٰذا… ہم غفلت کا شکار نہیں ہو سکتے۔"
مزید :