بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، رانا ثنا اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پوری دنیا کو اتحاد کا پیغام جاچکا ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے بیانات آچکے ہیں، سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہر جماعت اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔
لاہور لاہور میں تعینات چینی قونصل جنرل ژائو شیرین.
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت ہوئی تو ضرور ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ پی ٹی آئی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر موقع آیا تو تمام جماعتیں متحد ہوں گی۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزام تراشی کی وجہ سے پاک بھارت کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مشیرِ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔