صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جسکے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق بھی کردی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔