بجلی چور عناصر کا واپڈا ملازمین پر تشدد معمول بن بن چکا ہے،عبداللطیف
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلح دہشت گرد بجلی چور عناصر کا دوران ڈیوٹی واپڈا ملازمین پر تشدد کرنا معمول بن چکا ہے یونین مسلسل محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران اور مقامی انتظامیہ کو بار بار متوجہ کرتی چلی آرہی ہے مگر ہماری آواز کی سنوائی نہیں ہورہی جس کا نتیجہ اب یہ نکلا ہے کہ بات تشدد سے آگے بڑھ چکی ہے اور گزشتہ روز سیپکو سکھر کے LS فہیم احمد سمیجو کو دوران ڈیوٹی فرض کی ادائیگی پر پے درپہ چاقوں چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیاجس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا یونین اس گھنائونے اور دہشت گردی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پورے سیپکو میں احتجاج کررہی ہے پھر بھی قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تو احتجاج کا دائرہ سندھ بھر میں بڑھایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآباد میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، الہ دین قائمخانی ، نور احمد نظامانی و دیگر ذمہ داران و نمائندگان بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ شہید لائن سپرنٹنڈنٹ جو کہ فرض منصبی کی ادائیگی میں مصروف تھا کہ دوران بلز کی ریکوری پر سکھر شہر کے دکاندار حسنین قریشی مشتعل ہوگیا اور پھر پہ در پہ چھری اور چاقو کے وار کرکے نہتے ملازم فہیم احمد سمیجو کو شدید زخمی کردیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جام شہادت نوش کرگیا ۔ یونین نے اس حوالے سے متعلقہ افسران ،بی او ڈی اور سول انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔ ساتھ ہی پہلے مرحلے میں پورے سیپکو میں احتجاج شروع کرایا گیا ہے اور انصاف کی فراہمی تک یونین احتجاج جاری رکھے گی اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کے دائرے کو نہ صرف سندھ بھر میں بلکہ پورے پاکستان میں تمام واپڈا ملازمین اپنے تحفظ کیلئے بڑھانے میں حق بجانب ہونگے۔ صدر یونین نے شہید فہیم احمد سمیجو کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ یونین اس مشکل وقت میں آپ کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے اور محکمے کی جانب سے جو ضروری کارروائی اور واجبات ہیں انہیں فوری دلایاجائے گا اور آپ کو اس نازک وقت میں ہرگز ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شہید کے لیے دعائے مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم کیلئے دعا کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عراق نے کربلا میں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا سولر پلانٹ نصب کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق نے کربلا میں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا سولر پلانٹ نصب کردیا۔ بار بار کے بلیک آؤٹ ختم کرنے کے لیے حکومت نے قدم اٹھایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متعدد سولر منصوبے تیار کیے گئے ہیں ۔کربلا کے صحرائی علاقے میں پہلا صنعتی پیمانے کا سولرپلانٹ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ عراقی حکام کی جانب سے جلد پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ کربلا کا سولر پلانٹ 300 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ یہ پلانٹ کربلا کے علاقے حر میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔