دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والی شادی کو لے کر عالمی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس اور مقامی کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ارب پتی شخص اپنی تفریح کی خاطر ایک تاریخی اور نازک شہر کو کرائے پر نہیں لے سکتا۔

جیف بیزوس اور صحافی لورا سانچیز کی شادی کو صدی کی شادی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں قریباً 200 مہمان شریک ہوں گے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر سمیت فلم، فیشن اور کاروبار کی دنیا کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی دوسری شادی پر کتنے ڈالرز خرچ ہوں گے؟

گرین پیس اٹلی اور برطانوی گروپ ’Everyone hates Elon‘ کے کارکنوں نے وینس کے مشہور سینٹ مارک اسکوائر میں ایک بڑا بینر آویزاں کیا جس پر بیزوس کی مسکراتی تصویر کے ساتھ لکھا تھا۔ ’اگر تم وینس کو اپنی شادی کے لیے کرائے پر لے سکتے ہو، تو تم زیادہ ٹیکس بھی ادا کر سکتے ہو۔‘

اس دوران پولیس موقع پر پہنچی، مظاہرین کی شناخت چیک کی اور بعد میں بینر ہٹا دیا گیا۔

احتجاجی کارکن سمونا اباتے نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ صرف شادی کا نہیں، بلکہ اس نظام کا ہے جو امیروں کو ہر چیز خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک شخص کو پورا شہر اپنی تفریح کے لیے کرائے پر نہیں لینا چاہیے۔

وینس کے میئر لوئیجی بروگنارو اور علاقائی گورنر لوکا زائیا نے بیزوس کی شادی کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ اس سے مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا، خاص طور پر گونڈولا اور واٹر بوٹس کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔

زائیا نے بتایا کہ شادی پر 20 سے 30 ملین یورو خرچ ہونے کا تخمینہ ہے، جب کہ بیزوس ایک ملین یورو مقامی تحقیقی ادارے کو عطیہ کریں گے جو وینس کے ماحولیاتی نظام پر تحقیق کرتا ہے۔

شہر میں پہلے بھی بیزوس مخالف بینرز سینٹ مارک کی گھنٹی ٹاور اور ریالٹو پل پر آویزاں کیے گئے تھے، جب کہ مقامی افراد نے پرامن احتجاج اور علامتی ناکہ بندی کی دھمکیاں دی تھیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ وینس جیسا تاریخی شہر پہلے ہی سیاحت کے بوجھ سے دوچار ہے اور اسے مزید وی آئی پی تقریبات کی بجائے عوامی سہولیات، رہائش اور ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں آپ کی پرانی شادی کو نئے دور میں خطرہ ہے

شادی کی اصل تاریخ اور مقامات خفیہ رکھے گئے ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق تقریبات26 سے 28 جون کے درمیان ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اٹلی بانی ایمازون بڑے پیمانے پر احتجاج جیف بیزوس شادی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹلی بانی ایمازون بڑے پیمانے پر احتجاج جیف بیزوس وی نیوز جیف بیزوس بیزوس کی

پڑھیں:

جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں، بانی تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو احتجاج کی نئی تاریخ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں بانی نے ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کے پی اور پنجاب میں بھی لوگ نکلے ہیں، بانی نے کہا ہے وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بانی نے کہا ہے ماضی کے ڈکٹیٹرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جو آج ہورہا ہے، بانی نے کہا ہے یحیی خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا، آج بھی میڈیا کا گلا بند کردیا گیا، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اپنے ساتھ رویے پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی، بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے، بانی نے کہا ہے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے، بانی نے کہا ہے ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی سیٹوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کے پی حکومت کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپریشن بند ہونا چاہیے، اپنے لوگوں کے خلاف آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیے، اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انہیں سوچنا چاہیے کیا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج کامیاب رہا، بیرسٹر گوہر: لوگ کیوں نہیں آئے، مشاورت کرینگے، ایم این ایز کو وجہ بتانا ہو گی، سلمان اکرم راجہ
  • کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کروں گا،سلمان اکرم راجا ن
  • پی ٹی آئی کا احتجاج کیوں ناکام ہوا، اصل حقیقت سامنے آ گئی
  • جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں
  • بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے لئے 14 اگست کی نئی تاریخ دے دی ہے، علیمہ خان
  • کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کرونگا: سلمان اکرم
  • کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کی رہائی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
  • پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟