عائزہ اور دانش کی شادی کے اتنے سال بعد بھی کس بات پر نہ بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک ہی شعبے سے وابستگی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ پراجیکٹس پر بآسانی کام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جوابات دیے اور اپنی زندگی کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ویڈیو میں ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے کہا کہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک ہی شعبے سے وابستگی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ ایک ساتھ پراجیکٹس پر بآسانی کام کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ اکثر ان دونوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا جاتا ہے، جو انہیں ہرگز پسند نہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کن موضوعات پر گفتگو کرنا پسند کرتی ہیں تو عائزہ نے بتایا کہ انہیں سفر، فیشن اور تعلیم جیسے موضوعات میں خصوصی دلچسپی ہے۔
اپنی ذاتی خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے عمدہ کھانا پکانے کی خواہش مند رہی ہیں اور یہ ہنر سیکھنا چاہتی ہیں۔
عائزہ خان نے اپنے کام سے متعلق بتایا کہ وہ بغیر نیند لیے چوبیس گھنٹے تک کام کر سکتی ہیں اور پھر بھی مکمل توانائی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، اگرچہ وہ خود بھی اس بات سے لاعلم ہیں کہ دوسروں کی نظر میں یہ خوبی ہے یا نہیں۔
ایک مزاحیہ سوال کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اور دانش تیمور ہمیشہ اس بات پر اختلاف رکھتے ہیں کہ آیا میسی بہتر کھلاڑی ہیں یا رونالڈو۔
انٹرویو کے اختتام پر عائزہ خان نے کہا کہ وہ اور دانش تیمور مستقبل میں سوشل میڈیا اور اسکرین سے مکمل طور پر کنارہ کش ہو جائیں گے اور سوئٹزرلینڈ میں ایک پر سکون زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دانش تیمور نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پوپ کی جانب سے غزہ کے ساتھ کیتھولک چرچ کی یکجہتی کا اعلان
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پوپ نے کہا کہ چرچ اس مصیبت زدہ سرزمین میں سسکتے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں انجلس کی دعا کے اختتام پر پوپ بینیڈکٹ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ کیتھولک چرچ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تشدد، جبری جلاوطنی اور انتقام پر مبنی کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پوپ نے کہا کہ چرچ اس مصیبت زدہ سرزمین میں سسکتے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں دیئے جب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ غزہ تقریباً دو سال سے مسلط کردہ جنگ سے تباہ ہوچکا ہے۔ پوپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے دعا گفتگو کا اختتام کیا کہ قوموں کو امن کی ضرورت ہے۔