Jasarat News:
2026-07-24@08:51:40 GMT

PIAپنشنرز کے مسائل کب حل ہوں گے‘ سید طاہر حسن

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وہ جو اوپر لوگ براجمان ہیں وہ حق اور انصاف کے نام سے بھی بے بہرہ اور عوام کے حقوق کی ادائیگی سے لاتعلق نظر آتے ہیں
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا
ایم پی اے، ایم این اے، سینیٹرز، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اسمبلز وغیرہ جن کو عوام اپنے اور ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کرکے اسمبلیوں اور ایوانوں میں بھیجتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ اب یہ سب کے سامنے کھل کر آچکا ہے۔ اپنی تنخواہیں چند لمحوں میں 500 فیصد تک بمعہ دیگر سہولیات گزشتہ کم و بیش نصف سال کے ایریئرز کے ساتھ بلاخوف و خطر بڑھادیتے ہیں۔ (سبحان اللہ کیا کفایت شعاری ہے) اور جب معاملہ آتا ہے عوام کا، غریبوں کا اور پنشنرز بالخصوص PIA پنشنرز کا جن کی پنشن پورے ملک میں سب سے کم ہے جو نہ ہر سال بجٹ کے موقع پر بڑھائی جاتی ہے اور نہ PIA ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے وقت بڑھائی جاتی ہے (گزشتہ 20 سالوں میں صرف 4 مرتبہ معمولی اضافہ کیا گیا اور گزشتہ 5 سال سے منجمد ہے۔ ملک بھر میں کم از کم پنشن 10 اور 12 ہزار روپے ماہانہ ہے جبکہ PIA میں دو اور چار ہزار روپے ماہانہ ہے۔ خود اندازہ لگالیں یہ دو، چار ہزار روپے کتنے دن کی ضروریات پوری کرتے ہوں گے)۔ ملک کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ PIA کے کرتا دھرتا جن میں چیئرمین، CEO، CHRO، CFO (ڈائریکٹران)، جنرل منیجر فنڈز مینجمنٹ، وغیرہ سب شامل ہیں مجرمانہ طور پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اور حقوق کی پامالی کے وبال کی ذرہ برابر پرواہ نہیں کرتے۔ یہ صمُّم بُکم عُمی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ نہ خوف عوام ہے نہ خوف خدا ہے۔ آخر ظلم، ناانصافی، قارونیت اور کس کو کہتے ہیں۔
’’کون سنتا ہے صدائے طوطی خانہ نقار میں‘‘
یاد رہے کہ یہ ذمہ داران PIA پنشنرز کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کے مرتکب ہورہے ہیں جو آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 اور 27 کی خلاف ورزی ہے۔
تمام در کھٹکھٹائے پر کہیں سے نہ آواز آئی
مگر ہم پیارے (تمام پنشنرز) اس پر عمل پیرا ہیں کہ ’’کیے جائو کوشش میرے دوستو‘‘ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار