غزہ کے معاملے پر یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ معاہدہ معطل کر دے: اسپین
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدے کو فوری طور پر معطل کرے، جو کہ غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں ایک ناگزیر قدم بن چکا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز مینوئل الباریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کونسل پر دباؤ ڈالیں گے تاکہ اسرائیل کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنایا جا سکے، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری انسانی المیے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس تناظر میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور سیاسی روابط کو فوری طور پر منجمد کیا جانا چاہیے۔
ہسپانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کریں گے بلکہ ان تمام عناصر پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کریں گے جو فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی واضح کیا تھا کہ یورپی یونین، اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس حیثیت سے اس پر اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف عملی قدم اٹھائے، جس کی ابتدا اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر فوری پابندی سے ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین اسرائیل کے
پڑھیں:
اسرائیل امن معاہدہ پھر سوالوں کی زد میں( تازہ حملوں میں 7 افراد شہید)
قابض اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزیاںجاری ہیں
مغربی کنارے میں کارروائیاں، گھر گھر تلاشی ،بچوں سمیت 21 فلسطینی گرفتار
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے ایک روز میں مزید 7 فلسطینی شہید کردیٔے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجسنی نے بتایا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہو گئے۔