واٹس ایپ اپنے صارفین سے کس اہم فیچر کیلیے معاوضہ لے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو معاوضہ ادا کرنے پڑے گا۔
میٹا کی ذیلی ایپ نے جلد ہی متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ، پلیٹ فارم نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی چیٹ پیج میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔
ان تبدیلیوں میں سے بڑی تبدیلی چینلز اور اسٹیٹس فیچر کے اندر لائی جا رہی ہے۔
پہلی بار چینل مالکان کو سبسکرپشن فیس کو شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس سے ممبران ماہانہ پیسےادا کر کے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ صارفین کچھ قیمت ادا کر کے اپنے چینلز کی تشہیر بھی کر سکیں گے۔
دوسری جانب کمپنی اسٹیٹس فیچر میں اشتہارات بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے فیچر آئندہ چند ماہ میں عالمی سطح پر بتدریج متعارف کرائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔